راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)صدر ریسٹورنٹ کیٹرز سویٹس اینڈ بیکرز ایسوسی ایشن محمد فاروق چوہدری اور چیئرمین ممتاز احمد کی چیئرمین اوگرا مسرور خان اور ڈی جی گیس عبدالرشید جوکھیو سے تفصیلی ملاقات ہوئی، جس میں گیس کے ظالمانہ ٹیرف کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کیں اور ظالمانہ ٹیرف کو فی الفور واپس لینے کا مطالبہ کیااس موقع پر صدر محمد فاروق چوہدری اور چیئرمین ممتاز احمد کا کہنا تھا کہ گیس کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ کرکے فوڈ انڈسٹری سے منسلک کروڑوں پاکستانیوں کو بےروزگاری کی طرف دھکیلنے کی کوشش کی جارہی ہے اس طرح کے ظالمانہ اقدامات سے نہ صرف لوگوں کے کاروبار بند ہوں گے، بلکہ ٹیکس کلیکشن نہ ہونے کی وجہ سے ملکی معیشت بھی بری طرح متاثر ہوگی، لہذا حکومت وقت اور متعلقہ حکام کو ہوش کے ناخن لینا چاہیے۔