اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)ایف پی سی سی آئی کے صدر کے ایڈوائیزر افتخار خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے مابین سفارتی تعلقات کی مکمل بحالی کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ اس فیصلے سے دونوں ممالک کی قیادت کی سیاسی پختگی اور تدبر کا پتہ چلتا ہے۔فیصلے سے دونوں ممالک کیت مابین تجارت سے وابستہ لاکھوں افراد نے بھی سکھ کا سانس لیا ہے۔مستقبل میں ناخوشگوار واقعات روکنے کا فول پرف مکینزم بنایا جائے۔افتخار خان نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ دونوں پڑوسی ممالک صدیوں سے مضبوط رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں اور کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں کیونکہ اس سے دونوں ممالک کے علاوہ سارا خطہ متاثر ہوگا۔دونوں ممالک کے سرحدوں پر رہنے والا لاکھوں افراد کا روزگار باہمی تجارت سے وابستہ ہے جسے حالیہ کشیدگی کی وجہ سے خطرات لاحق ہو گئے تھے۔
مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)سی پی او سید خالدہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کیے،سرچ آپریشنزتھانہ رتہ امرال،پیرودھائی اوربنی کے مختلف علاقوں میں کیے گئے، سرچ آپریشنز کے دوران مجموعی طور پر 53 گھروں،52دکانیں، 14کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف اور 180سے زائد افراد کی چیکنگ کی گئی
، سرچ آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کرناہے،راولپنڈی پولیس شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔