چار غیر قانونی ہاﺅسنگ سکیموں کے مالکان کے خلاف مقدمات درج 

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد سیف انور جپہ کی ہدایت پر میٹروپولیٹن پلاننگ اینڈ ٹریفک انجینئرنگ ڈائریکٹوریٹ آرڈی اے نے چار غیر قانونی ہاﺅسنگ سکیموں کے مالکان کے خلاف ایف آئی آر درج کرادیں ترجمان آر ڈی اے نے کہا کہ ایم پی اینڈ ٹی ای ڈائریکٹوریٹ آر ڈی اے غیر قانونی ہاﺅسنگ سکیموں کے اشتہارات و مارکیٹنگ کے خلاف قانونی کارروائی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتھارٹی نے ایف آئی آرز درج کرانے سے پہلے ان چارغیر قانونی ہاﺅسنگ سکیموں کے سپانسرز کو نوٹسز بھی جاری کیے گئے تھے لہذا آر ڈی اے عوام کو اپنے مفاد میں مشورہ دیتا ہے کہ وہ غیر قانونی ہاﺅسنگ سکیموں میں کوئی سرمایہ کاری نہ کریں۔ مزید برآں، سپانسرز کو بھی متنبہ کیا جاتا ہے کہ وہ اپنی غیر منظور شدہ و غیر قانونی ہاﺅسنگ سکیم کی مارکیٹنگ فوری طور پر بند کر دیں 

اور قانون کے مطابق سکیم کا این و سی منظوری حاصل کرنے کے لیے آر ڈی اے سے رابطہ کریں، بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی 

ای پیپر دی نیشن