راولپنڈی(محبوب صابر/جنرل رپورٹر) راولپنڈ ی کے مختلف علاقوں قاسم مارکیٹ، راجہ بازار ،کیٹی چوک،ڈھوک حسوچوک،راجہ بازار کشمیر روڈ ٹیلی گراف آفس کے ساتھ ،پیرودہائی،بنی مارکیٹ ،باغ سرداراں،مصریال روڈ ،چاکرہ،ڈھوک سیداں ،ڈھوک کھبہ ،سمش آباد، کری روڈ،صادق آباد،اور دیگر علاقوں میں چلنے والے چنگ چی رکشوں کے غیر قانونی اڈے شہریوں کے لئے وبال جان بن گئے، پرمٹ ہیں نہ ان کا کوئی روٹ ، شہر و چھاﺅنی میں چنگ چی رکشوں کے درجنوں اڈے موجود ہیں ،جو ٹریفک کیلئے مشکلات کا باعث بنتے ہیں ،تھانہ سٹی کے ساتھ فٹ پاتھ اور فوارہ چوک میں غیر قانونی اڈوں سے آئے روز گھنٹوں ٹریفک جام رہتی ہے ، چاروں اطراف سڑکوں کے کنارے ، روز سینما کے اردگرد ٹیلیگراف آفس کے سامنے، جبکہ تھانہ سٹی کے ساتھ فٹ پاتھ پر بھی قبضہ کر رکھا ہے، شہریوں کاکہنا تھا کہ ان غیر قانونی اڈوں کو ختم کرنے کے لئے منظم طریقے سے آپریشن کیا جائے،یہ غیر قانونی اڈے اس وقت سیکورٹی رسک بن چکے ، کرائے بھی مرضی کے کرائے وصول کرتے ہیں ، 6سے 8 افراد سوار کرتے ہیں ،اگر حادثہ ہوجائے، تو اس کا حال ہی کچھ اور ہوتا ہے۔
راولپنڈی میں چنگ چی رکشوں کے غیر قانونی اڈے، شہریوں کےلئے وبال جان
Jan 24, 2024