راولپنڈی(جنرل رپورٹر) افشاں کالونی، جناح لین،رینج روڈ میں پانی کی قلت کا مسئلہ سنگین صورتحال اختیار کر گیا ،پانی کی عدم فراہمی کی وجہ سے اہل علاقہ سخت اذیت ناک صورتحال سے دو چار ہیں، مکینوں کے مطابق ٹیوب ویل کی موٹر خراب ہونے کے باعث گزشتہ کئی روز سے پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں،اس سلسلہ میں اہل علاقہ راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ میں کئی بار شکایت کرچکے ہیں اور اعلی حکام کے نام درخواست بھی دی گئی ہے لیکن تاحال ان کے اس مسلئے کا کوئی تدارک نہیں کیا گیا اور علاقے میں پانی کی بروقت اور مطلوبہ ضرورت کے مطابق فراہمی کے لئے کوئی اقدام نہیں کیا گیا،پانی کا بل باقاعدگی سے ادا کرنے کے باوجود ضرورت کے مطابق پانی فراہم نہیں کیا جاتا،اہل علاقہ نے چیف ایگزیکٹو آفیسر کنٹونمنٹ بورڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ بانی کی بروقت اور باقاعدگی سے فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں۔