پسماندہ علاقوں کی تعمیر و ترقی اور عوام کے حقوق کا تحفظ ترجےح، ڈاکٹر طیبہ ممتاز

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)حلقہ پی پی 16 راولپنڈی سے آزاد امیدوار صوبائی اسمبلی بنت راولپنڈی ڈاکٹر طیبہ ممتاز خان نے کہا ہے کہ مہنگائی بے روزگاری اور غربت پھیلانے کے ذمہ داروں سے میرا مقابلہ ہے موجودہ انتخابات میں خاموش اور گمنام بالخصوص خواتین اور نوجوانوں کا ووٹ اہم کردار ادا کرے گا۔پی پی 16 میں گھڑیال کا انتخابی نشان کلین سویپ کرے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اکال گڑھ ورکشاپی محلہ اور باغ سردارں میں ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم کے دوران ووٹروں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پسماندہ علاقوں کی تعمیر و ترقی وخوشحالی اور عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے میری جدوجہد جاری رہے گی۔اداروں کی بے توقیری کرنے والے خود بے توقیر ہو جائیں گے

 پاکستان ہے تو سب کچھ ہے سب سے پہلے پاکستان کا نعرہ لگا کر اپنی انتخابی مہم کا اغاز کیا تھا انہوں نے مزید کہا کہ ازاد امیدواروں کی اکثریت ملک بھر میں کامیابی سے ہمکنار ہوگی انشااللہ کامیاب ہوکر ملکی ترقی و استحکام کے لیے کام کروں گی اور راولپنڈی کے عوام کی تقدیر بدل کر دم لوں گی

ای پیپر دی نیشن