چیئرمین پیمرا سلیم بیگ کے بڑے بھائی ظفر بیگ کے انتقال پر تعزیتی اجلاس

Jan 24, 2024

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)چیئرمین پیمرا سلیم بیگ کے بڑے بھائی ظفر بیگ کے ناگہانی انتقال پر منگل کو پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹمیںتعزیتی اجلاس منعقد ہوا ۔ پرنسپل انفارمیشن آفیسر ڈاکٹر طارق خان سمیت وزارت اطلاعات و نشریات اور پیمرا کے سینئر افسروںاور میڈیا نمائندوںکی بڑی تعداد موجود تھی ، تعزیتی اجلاس میںظفر بیگ مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی گئی ۔
 عوام جماعت اسلامی کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں گے، عارف شیرازی
راولپنڈی( جنرل رپورٹر)امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی اور امیدوار حلقہ این اے 55 سید عارف شیرازی نے کہا ہے کہ 8 فروری کا دن حلقے میں دو عشروں سے مسلط ایک ہی خاندان کا یوم حساب ہو گا، باضمیر عوام ترازو پر مہرلگا کر جماعت اسلامی کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز چوہڑ ہڑپال میں مصریال روڈ پر اپنے مرکزی الیکشن آفس کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا
شہریوں کے مسائل کا حل اولین ترجیح ،ایس پی صدر
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا،ایس پی صدر نے شہریوں کے مسائل سن کر ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ مارک کردہ درخواستوں پر قانونی کاروائی کرکے رپورٹ پیش کی جائے، تھانہ میں آنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں، شہریوں کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے
امام بارگاہ ناصرالعزوارث خان میںصغیرکربلاکانفرنس 
راولپنڈی (جنرل رپورٹر) تحریک نفاذفقہ جعفریہ کے شعبہ اطفال مختارجنریشن کے زیراہتمام شہزادہ حضرت علی اصغر ؑکے ولادت پرنور کے سلسلہ میں امام بارگاہ ناصرالعزوارث خان راولپنڈی میں ”صغیرکربلاکانفرنس “ کا انعقاد کیاگیا جس میں کثیر تعدادمیں بچوں نے شرکت کی ، اس موقع پر چھوٹے بچوں نے منقبت خوانی ، قصیدہ خوانی اور شہزادہ علی صغر ؑ کی سیرت پر تقاریر کیں ۔ اس موقع پر ملک فخرعلی خان کو ڈپٹی نگران اعلیٰ جبکہ ثائب علی جعفری کو مرکزی صدر اور سیدکاظم رضاکاظمی کو مرکزی جنرل سیکرٹری نامزدکیاگیا ۔صغیر کبلاکانفرنس ٹی این ایف جے پاکستان مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ بشارت حسین امامی نے شہزادہ علی اصغر ؑ اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی سیرت وکردار پرروشنی ڈالی۔
علامہ امامی نے باور کراےا کہ پھر مےدان کربلا مےںفوج ےزےد نے شہزادہ علی اصغر ؑاور دےگر شےر خوار کمسن بچوں کو شہےد کر کے دور جاہلےت اور فرعونےت کی ےاد تازہ کر دی۔علامہ سیدباقرعلی نقوی نے کہاکہ علی ؑ اصغر نے چند منٹوں کی خاموش تبلیغ سے افواجِ یزیدی میں تلاطم برپا کردیا۔زوارالحاج ناصر عباس کربلائی نے کہا کہ اصغر ؑ کی بے زبان مظلومیت کا اثر پوری کائنات میں آج بھی روشن ترین ہے۔ ثائب علی جعفری نے کہا کہ ملک بھر کے اطفال کو جنریشن کے پلیٹ فارم پر لا کر عزمِ علی اصغرؑ سے روشناس کرائیں گے۔کانفرنس سے سردارعلی اجود، سیدزیاف کاظمی، حسن، حسین، سیداوہاب موسوی، سیدمحمد تغیرت نقوی نے بھی خطاب کیا۔

مزیدخبریں