مانکیالہ(نامہ نگار) حلقہ پی پی 9سے آزاد امید وار راجہ محمد نوید بھٹی نے پیپلز پارٹی کے رہنما اور سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی حمایت کا اعلا ن کردیا گزشتہ روز اسلام آبادF/8میں واقع نوید بھٹی کی رہائش گاہ پر سپیکر قومی اسمبلی اپنے قریبی دو ستوں کیساتھ پہنچے اور ایک مشترکہ پریس کانفرنس کی پریس کانفرنس میں سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشر ف کا کہنا تھا کہ راجہ نوید بھٹی کہ غیر مشروط پر انکا شکر گزار ہوں اور انہوں نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے ا نہیں اور انکے حلقہ عوام کو کبھی مایوسی نہیں ہوگی انکو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتا ہوں انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عوامی اور پارلیمانی سیاست کی ہے اور عوام کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرنےکی کوشش کی ہے اور اللہ کے فضل کرم سے اس میں کامیاب بھی رہے ہیں ۔اس موقع پرآزاد امیدوار حلقہ پی پی 9نویدبھٹی نے کہا کہ الیکشن میں حصہ لینے کا مقصد عوام علاقہ کی خدمت اور دیرینہ مسائل کا حل تھا میرے علاقے میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی بلڈنگ سیاست کی بھینٹ چڑھ چکا ہے کچرا کنڈی نے میلوں تک عوام کا جینا حرام کررکھا ہے حلقہ کے بیشتر علاقے گیس جیسی سہولت سے محروم ہیں اس مو قع چیئرمین یوسی مغل ملک نور احمد المعروف ملک نو ری سابق وائس چیئرمین راجہ یونس راجہ سبیل طاہر المعروف راجہ ثوبی راجہ عبدالقیوم راجہ عامر سلیم ملک جاوید مولانافہیم سمیت نوید بھٹی کے قریبی ساتھی اور حلقہ کے عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔
راجہ نوید بھٹی کا اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی غیر مشروط حمایت کا اعلان
Jan 24, 2024