بیول (نامہ نگار)مسلم لیگ میں کوئی اختلاف نہیں راجہ ظفرالحق اگر میری مخالفت کرتے تو شاید مجھے ٹکٹ نہ ملتا مسلم لیگ ن نواز شریف کی قیادت میں متحد ہے ۔ انشااللہ الیکشن بھاری اکثریت سے جیتیں گے ۔ کچھ لوگ میرے اورمسلم لیگ کے چیئرمین راجہ ظفرالحق کے درمیان اختلاف کی افواہیں پھیلا رہے ہیں ۔ جس میں کوئی صداقت نہیں پہلے بھی عوام کے مسائل حال کیے اب بھی یہیں مشن لے کر الیکشن لڑ رہا ہوں اگر عوام نے اعتماد کیا تو ان کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچاں گا ۔ ان خیالات کا اظہار امیدوار برائے صوبائی اسمبلی راجہ محمد صغیر نے مہربان گروپ کے زیرِ تمام کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقعے پر ناصر کیانی چوہدری طارق صدر یوسی سموٹ صوفی محمد شبیر چوہدری عابد کے علاوہ عوام کی بہت بری تعداد نے شرکت کی ۔ راجہ اسامہ سرور اور راجہ صغیر کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ۔