مٹھیال (نامہ نگار )پولیس تھانہ انجراءکی جانب سے نوجوان کی گرفتاری اوربعدازاں نوجوان کو گولی مار نے پرچھب میں شہریوں کا پولیس کے خلاف احتجا ج نوجوان کی والدہ کی جانب سے ڈی پی او اٹک کو انجراءپولیس کی جانب سے اپنے بیٹے کی غیرقانونی گرفتاری اور جعلی پولیس مقابلے میں گولی مارنے پرا نصاف کیلئے تحریری درخواست دے دی گئی نوجوان کی والدہ کی جا نب سے موقف اختیار کیا گیا کہ اپنے بیٹے کو معززین علاقہ کی موجودگی میں پولیس کے حوالے کیا تھا اور پو لیس نے من گھڑت کہانی کا سہارا لیکر انکے بیٹے کو خو د گولی ماری ہے اس تمام معاملے کی صاف شفا ف انکو ا ئری کی جائے اس موقع پر پولیس کی جانب سے مو قف اختیار کیا گیا کہ تھانہ انجراءکے ایس ایچ او سب ا نسپکٹر ملک منور خان کی سربراہی میں ملزم ضیاء الحق کو لے جانے والی پولیس پارٹی پر نیلی پدی کے مقا م پر مسلح افراد نے پولیس کی زیرِ حراست ملزم ضیاء الحق کو با زیاب کرانے کےلئے فائرنگ کی جس پر پولیس ا ہلکا ر ان نے بمشکل جان بچائی مسلح افراد کی فائرنگ سے ا±نکا اپنا ساتھی ضیاء الحق ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہو گیا پو لیس کے مطابق ملزم ضیاء الحق متعدد مقدمات میں نامزد ہے ۔
نوجوان کو گولی مارنے پرچھب میں شہریوں کا پولیس کے خلاف احتجاج
Jan 24, 2024