حضرو (نمائندہ نوائے وقت)جمعیت علماءاسلام پی پی ون کے نامزد امیدوار قاری محمد ابراہیم کے ڈیرے پر آج جے یو ائی تحصیل حضرو کے زیر اہتمام علمائ، ورکر کنونشن کا انعقاد ہوا جس میں حلقہ پی پی ون تحصیل حضرو کے ذیلی یونٹوں کے ذمہ داران اراکین تحصیل مجلس عمومی نے خصوصی طور پر شرکت کی
کنونشن کے مہمان خصوصی جمعیت علماءاسلام آزاد کشمیر کے امیر مولانا سعید یوسف خان اور جے یو آ ئی پنجاب کے سابق ناظم عمومی مولانا علامہ عبدالر و¿ ف ربانی نے خصوصی خطاب کیا جبکہ علاقہ کے ممتاز علما ئے کرام میں استاد العلماءشیخ الحدیث مولانا محمد ا متیاز خان صاحب، مولانا عبدالخالق صاحب، مولانا سید بلال بادشاہ صاحب، مولانا مفتی امیر زمان صا حب، تحصیل امیر مولانا محمد نعیم قاسمی صاحب ،مولانا محمد مسعود اختر ضیائ، اور امیدوار صوبائی اسمبلی قاری محمد ابراہیم صاحب اور دیگر رہنماو¿ں نے حاضرین مجلس سے خطاب کیا۔ اس تقریب میں جے یو آئی حلقہ پی پی ون سے سینکڑوں اراکین و ذمہ داران سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔