حسن ابدال(نمائندہ نوائے وقت) موٹر سائیکل پر مہر لگا کر حقیقی ترقی اور خوشحالی کے سفر کا آغاز کریں پرانی قیادتوں کو آپ نے آزما لیا۔اور آپ ان کی صلاحیتوں کو دیکھ چکے۔ اس بار آپ اگر عوامی تحریک پر اعتماد کر کے ہمیں ووٹ دیں۔ تو ہمارا آپ سے وعدہ ہے کہ ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر اس ملک کے وسائل کو ملکی ترقی کیلئے استعمال کریں گے۔ان خیالات کا اظہار راہنماءپاکستان عوامی تحریک امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 2 محمد ضیاءطاہر ایڈووکیٹ نے فتح جنگ۔جھنگ اور باہتر سمیت ملحقہ علاقوں میں رابطہ عوام مہم کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک مجھے پی پی 2اور ڈاکٹر محمد امیر اعوان کو حلقہ این اے 49 کیلئے پارٹی ٹکٹ دیا ہے۔ عوامی تحریک عوام کیلئے ایک انقلابی منشور کے میدان سیاست میں اتری ہے۔
حسن ابدال ، امیدوار پی پی 2ضیاءطاہر رابطہ عوام مہم کے دوران لو گو ں کو مل رہے ہیں
Jan 24, 2024