فتح جنگ(نامہ نگا ر) سابق صوبائی وزیر کرنل ریٹائرڈ محمد انور اور سا بق تحصیل ناظم ملک لیا قت علی کی جانب پی پی پی پینل کی حمایت پر ا ن کے شکرگزار ہیں ان کی حمایت سے حلقہ پی پی 4حلقہ این اے 50سے پیپلزپارٹی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر ے گی ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی و سماجی اور کاروباری شخصیت ظفر ڈھرنال نے اپنے ایک بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ کرنل ریٹائرڈ ملک انور خا ن گروپ علاقے کا سب سے زیادہ ووٹ بنک کا حا مل ہے ان کی حمایت
سے پیپلزپارٹی کے امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 50اور صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی چار سے حاجی ملک ریاست سدھریال کی فتح یقینی بن چکی ہے پیپلزپارٹی کی یقینی کامیابی کو د یکھتے ہوئے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں سردار سلیم حیدر خان مخالفین کے اعصاب پر سوار ہیں اس وقت سردار سلیم حیدر خان کا نام پورے حلقے میں گونج رہا ہے جس کی وجہ سے مخالفین اوچھے ہتھکنڈ رو ں پر اتر آئے ہیں کسی بھی مخالف امیدوار پر تہذ یب کے دائر کے اندر رہتے ہوئے تنقید ہر امیدوار کا حق ہے سردار سلیم حیدر خان ایک سچے عاشق رسول ﷺ ہیں ختم نبوت کا قانون شہید بھٹو نے پاس کیا جبکہ سردار سلیم حیدر خان نے وزیر ہوتے ہوئے بھی گستاخانہ خاکوں کے خلاف دھرنا دیا۔