بارو بنچ نظام انصاف کےلئے لازم و ملزوم ہیں،سیشن جج ارشد اقبال 

فتح جنگ(نامہ نگار)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد ارشد اقبال نے کہا کہ بار اور بنچ نظام انصاف کےلئے لازم و ملزوم ہیں میری زندگی کا نچوڑ ہے کہ بارز جمہوریت اور عدل و انصاف کیلئے ہراول دستہ ہوتی ہیں بارز کے تعاون سے ہی عدلیہ جلد اور بہترین کارکردگی دکھاتی ہے بار ایسوسی ایشن فتح جنگ کے وکلا محنت اور دیانت داری سے کام کر کے ہمیشہ ہمار ے ساتھ چلے ہیں بار ممبران کے مسائل کیلئے ہر ممکن تعاون کریں گے اس موقع پر بار کے سابق صدر حاجی ملک طاہر محمود ایڈووکیٹ نے بار ممبران اور ججز کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے دوران سال بار کے امور پر معاونت کی انہوں نے بار اور احاطہ عدالت میں تعمیر و مرمت کیلئے بھرپور تعاون پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اٹک اسد علی صاحب کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فتح جنگ میں سول کورٹ کمپلیکس کی تعمیر کے بعد سے پہلی مرتبہ اسد علی صاحب نے اس قدر رینو ویشن کرائی ہے انہوں نے کہا کہ ریکارڈ روم، لیڈیز بار روم اور محکمہ اوقاف سے سول کورٹس و بار کیلئے اراضی کے حصول کیلئے بھی ان کی کاوش لائق تحسین ہے نو منتخب صدر بار حاجی عبدالنا صر جمال نے اپنے خطاب میں بلا مقابلہ منتخب کرنے پر بار ممبران کا شکریہ ادا کیا اور بار و بنچ میں بہترین عملی تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ وکلا کی ویلفیئر کیلئے بڑھ چڑھ کر کام کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن