ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)حلقہ این اے 54 سے میاںنوازشریف کے شیدائی امیدواربیرسٹر عقیل ملک انتخابی نشان گھڑیال اورپی پی 13سے ن لیگ کے صوبائی امیدوارحاجی ملک عمرفاروق بھاری اکثر یت کے ساتھ کامیابی حاصل کرینگے،امیدوارصوبائی اسمبلی راجہ سرفرازاصغر،امیدوارصوبائی اسمبلی راجہ عا مرسعید،امیدوارصوبائی اسمبلی سیدامجدحسین شاہ واہ کینٹ اپنے تمام ساتھیوںسمیت میاںنوازشریف کے وفادار اورشیدائی امیدواروںکی کامیابی کیلئے قو می وصوبائی حلقوںمیںپوری طرح متحرک ہو گئے ،ا نہو ںنے بتایاکہ این اے 54سے بیرسٹرعقیل ملک ،صوبائی حلقہ پی پی 12سے محسن ایوب خان،حلقہ پی پی 13سے حاجی ملک عمرفاروق شاندارکامیابی حا صل کرینگے،دریںاثناءواہ کینٹ انوارچوک کے مشہورسیاسی وسماجی رہنماءاورپی ٹی آئی سے تعلق ر کھنے والے راجہ محمدبلال اپنے تمام ساتھیوںسمیت بیرسٹرعقیل ملک اورحاجی عمرفاروق کی حمایت میں و اضح اوردوٹوک اعلان کرگئے،اس سلسلہ میںا نہو ںنے بھرپورانتخابی اجتماع منعقدکیا،جس میںوائس پریذیڈنٹ ملک ارشدمحمود،ملک عارف محمود،چوہد ر ی احسن،فرخ پرویزبٹ،اشفاق ھزاروی،راجہ حفیظ الرحمن ترک،حسن ملک اورانوارچوک کی تاجر برادری سے متعلق سرکردہ شخصیات نے بھرپورانداز میںشرکت کی،اس اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حاجی ملک عمرفاروق اوربیرسٹرعقیل ملک نے کہاکہ قو م کی تقدیربدلنے کیلئے میاںنوازشریف اوراسکاخا ندان بے پناہ قربانیاںدے کرالیکشن کے میدان میںاپنے آپ کوپیش کرچکاہے،میاںنوازشریف نے اپنے ہردورحکومت میںملک وقوم کی فلاح اور بہتری کیلئے ایسے جامع منصوبے پیش کیئے،کہ جس کی کوئی سیاسی جماعت نظیرپیش نہیںکرسکتی،ا نہو ں نے کہاکہ خیبرسے لے کرکراچی تک ملک سے محبت رکھنے والے میاںنوازشریف کی قیادت میں متحد ہو چکے ہیں، نوازشریف سے بے وفائی کرنے والو ں کابرا،انجام ہوگا، ہم مسلم لیگ ن کے پرچم تلے فلا حی یجنڈا،اورخدمت کاجذبہ لے کرآئے ہیں، ٹیکسلا واہ کینٹ کے علاقوںمیںجتنے بھی عوامی فلاحی منصوبہ جات مکمل کیئے گئے،وہ سب کے سب میاں نوازشر یف کی معاونت اورمحنت کاجیتاجاگتاثبوت ہیں،نو ازشریف کامیابی حاصل کرکے ملکی معیشت کو سنھبالادینے کے ساتھ ساتھ عام لوگوںکے روزگا ر کیلئے بھی بہترین اورجا مع حکمت عملی کے تحت اقداما ت اٹھائیں گے،ا نہوںنے واہ کینٹ اورٹیکسلاکے عوام سے کہاکہ وہ شعبدہ بازوںسے ہوشیارر ہیں،او رمسلم لیگ ن کے پرچم تلے متحدرہتے ہوئے این اے 54میںانتخابی نشان گھڑیال اورپی پی 12 میںمحسن ایوب خان کے شیرکوبھاری اکثریت سے کا میاب بنائیں۔