فتح جنگ(نامہ نگا ر )بانی پر نسپل ایجو کیشن یو نیورسٹی ،پنجاب کے معر وف سابق ماہر تعلیم اور علم دوست شخصیت ملک منہاج الدین احمد مرحوم کی تیسری برسی
ملک نصیر الدین ہاوس نزد کنٹونمنٹ پبلک سکول اٹک کینٹ میں اداکی گئی مرحوم کا تین سال قبل 23جنوری 2021کو طویل علالت کے بعدا نتقال ہوا تھامرحوم سابق اپوزیشن لیڈ ر ضلع کونسل اٹک ، سابق چیئرمین یونین کونسل ملہووالی ملک ریاض الدین اعوان ، ہو میوڈاکٹر ملک ظہیرالدین اعوان کے بھائی تھے مرحوم بہت اعلی اور نفیس شخصیت کے انسان تھے ،تین سال کا عرصہ گزر جانے کے باوجود وہ آج بھی اپنے عزیز اقارب سینکڑوں شاگردوں اور علم سے محبت کرنے والے لاکھوں دلوں میں زندہ ہیں ان کے شاگردوں کی ایک بڑی تعداد علم کے فروغ اور جہالت کے خلاف جدوجہد میں مصروف عمل ہے اور یقینا چراغ علم کے فروغ کے لئے ان کی شاندار خدمات ہمیشہ سنہری حروف سے لکھی جائیں گی،ملک ریاض الد ین اعوان نے مرحوم کی تیسری برسی کے موقع پر مرحوم کے تمام عزیز اقارب دوستوں بھائیوں ساتھیوں اساتذہ اکرام ان کے شاگردوں اور ان سے محبت و عقیدت کرنے والوں سے خصوصی درخواست ہے کہ آج ان کی تیسری برسی کے موقع پر تلاوت قرآن پاک کے بعد ان کے بلندی درجات کیلئے انہیں اپنی خصوصی دعا وں میں یاد رکھیں ۔