ملک وزیر محمد مرحوم کی صحافتی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، شیخ پرویز اختر

جبر (نامہ نگار) تاجر و نیوز ایجنٹ شیخ پرویز اختر نے اپنے ایک بیا ن میں کہا ہے کہ ملک وزیر محمد مر حوم کی صحافتی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں انہوں نے تحصیل گو جرخا ن میں مثبت اور معیاری صحافت کی بنیاد رکھی جو کہ آ ج تک قائم ہے ماضی میں سوشل میڈیا سے ہٹ کر اپنے وقت میں جن نامساعد حالات میں اخبارات کے دفتر و ں میں خبر پہنچائی وہ لائق تحسین ہے انہوں نے کہا ملک وزیر محمد مرحوم دنیائے صحافت کا وہ روشن ستارہ تھے جو تمام مکتبہ فکر کیلئے مشعل راہ ہیں۔ ان کی جہدوجہد مسلسل نے گوجرخان میں اعلی صحافتی روایات کی بنیادوں کو مستحکم کیا اور آ پ کی تحریروں نے ہر دور میں اہم مسائل کو اجاگر کیا ۔

ای پیپر دی نیشن