اڈےالہ ( نمائندہ نوائے وقت ) حلقہ پی پی 11سے مسلم لےگ نے کے امےدوار چوہدری عمران الےاس نے کہا ہے کہ نوجوان ہمارا مستقبل ہےں، ان کو پروان چڑھانے کے لئے ہمےں خوب محنت کرنا ہوگی۔نئی نسل کی تعمےر مےں کسی قسم کی کوتائی ہمےں صدےوں پےچھے دھکےل دے گی۔ ملک کو ان مشکلات سے نکالنے اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے نئی نسل ہی امےد رہ گئی ہے، اس مےں استاد اور درس گاہےں ہی فعال کردار ادا کرسکتی ہےں۔سپےرےرکالج اڈےالہ روڈ پر اےک تقرےب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک مےں الےکشن کا دور دورا ہے، اس وقت اگر اہل نمائندے منتخب نہ کےے گے تو اس کا نقصان پوری قوم کو اٹھانا پڑے گا۔انہوںنے کہا کہ ہماری خدمات سب کے سامنے ہےں چےئرمےن ےوسی دھاماں رہ کر علا قے کی بے مثال خدمت کی ، ان کے حلقہ انتخا ب مےں پانی اور تعلےم کے شعبہ مےں بہتری ازحد ضروری ہے، ےہ دو شعبے ان کی ترجحات مےں شامل ہےں۔منتخب ہوکر علاقے مےں مزےد کالجز اور واٹر سپلائی سکےموں کا اجرا کرونگا۔اس موقع پر کالج کے ڈائرےکٹر رضوان انجم اور بچوں کی کثےر تعدادموجود تھی۔