مقبوضہ کشمیر میں سری نگر کے قریب مسافر بس دریا میں گرنے سے پچیس  سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے ۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مسافر بس تھٹری سے ضلع کشتوار جارہی تھی ۔ فاگو مورچ کے قریب پہاڑی راستے سے گزرتے ہوئے  بس بے قابو ہوکر دریائے چناب میں جاگری ۔ جس کے نتیجے میں پچیس سے زائد افراد  جاں بحق ہوگئے  جبکہ دو نے بس سے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی ۔ زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق بس میں سوار افراد کی صحیح تعداد معلوم نہیں ہوسکی جبکہ  لاشوں کی تلاش جاری ہے۔

ای پیپر دی نیشن