ڈسٹرکٹ کورٹ راولپنڈی میں ایک مسلح شخص کی فائرنگ سے پولیس اہلکارسمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے ، پولیس نے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا

پولیس کے مطابق ایک مسلح شخص نے ڈسٹرکٹ کورٹس راولپنڈی کے سیشن بلاک میں واقع ایڈیشنل اینڈ سیشن جج اقبال چدھڑ کی عدالت کے باہر پولیس وین پرفائرنگ کردی ۔ فائرنگ کے نتیجے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال راولپنڈی منتقل کردیا گیا  ۔ پولیس نے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے  ۔ فائرنگ سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ۔

ای پیپر دی نیشن