روس اور اٹلی نے تجارتی تعلقات کے فروغ اور عالمی معاشی بحران سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا ہے۔

Jul 24, 2010 | 19:57

سفیر یاؤ جنگ
اٹلی کے شہرمیلان میں روسی صدر دمتری میدوف نے وزیراعظم سلویو برلسکونی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بحران کے مکمل خاتمے کےلیے عالمی معاشی نظام میں اصلاحات کی جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام ممالک کو معاشی مسائل کے حل کےلیے مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی ۔ روسی صدرنے اٹلی کی جانب سے انتہائی کم عرصے میں معاشی صورتحال بہتربنانے کے اقدامات کی تعریف کی ۔ اس موقع پراٹلی کے وزیراعظم سلویو برلسکونی نے کہا کہ روس غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے ماحول بہتر بنائے جبکہ ملک میں صنعتیں لگانے کیلئے بیوروکریسی کی مداخلت کو کم کیا جائے ۔  
مزیدخبریں