بیونس آئرس یونیورسٹی کے جنگلی حیات کے ماہر ڈاکٹروں نے تقریباً چار گھنٹے تک آپریشن کرکے ریچھ کے ٹوٹے ہوئے دانت کو باہر نکالا۔ چڑیا گھر واپس لائے جانے کے بعد ریچھ نے تالاب میں غوطہ لگایا ، سنیکس کھائے اورکچھ دیر تک ایک بالٹی کے ساتھ کھیلتا بھی رہا۔ چڑیا گھر میں موجود افراد جن میں بچے بھی شامل تھے اس کی اٹھکھیلیوں سے بہت محظوظ ہوئے۔ چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق ریچھ کی عمر بارہ سالہ جبکہ اس کا وزن تقریباً چار سو کلوگرام ہے ، اس سے قبل بھی اس ریچھ کے نچلے جبڑے میں ایک دانت ٹوٹنے کے بعد اس کی روٹ کینال کا علاج کیا گیا تھا۔ ڈاکٹروں کے مطابق ریچھ سرجری کے بعد تیزی سے صحت یاب ہورہا ہے ۔