ٹوکیو میں واقع کوشی کاوا بوٹینیکل گارڈن میں رکھا گیا یہ دیوہیکل پھول بیس سال بعد کھلا ہے۔ \\\'ٹائی ٹن آرم\\\' نامی اس نایاب نسل کےپھول کا قد ڈیڑھ میٹر کے لگ بھگ ہے۔ اس پھول کو دیکھنے کیلئے آئے کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے اسے انیس سو اکانوے میں مکمل طور پر کِھلا ہوا دیکھا تھا۔ یہ دیوہیکل پھول مکمل طور پر کِھلنے پر سڑی ہوئی سبزیوں اور گوشت کی بو خارج کرتا ہے۔ ماہرین کے مطابق انڈونیشیا کے رین فارسٹ میں کھلنے والے اس پھول کی نسل کو شدید خطرہ لاحق ہے۔