لیڈز میں کھیلے گئے ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان نے ایک سو اسّی رنز کے ہدف کے جواب میں اپنی دوسری اننگز ایک سو چالیس رنز تین کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو اسے ابتدا ہی میں اظہرعلی، عمراکمل اور شعیب ملک کے آؤٹ ہونے کی صورت میں نقصان اٹھانا پڑا۔ اظہرعلی اکاون رنز بنا کر ڈوج بولنجر کی گیند پر وکٹ کیپر ٹِم پین کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
عمراکمل آٹھ رنز بنا کر ہِلفِنہاس کا شکار بنے جبکہ شعیب ملک دس رنز بنا کر غیرذمہ دار شاٹ کھیلتے ہوئے مارکس نارتھ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ کامران اکمل میچ کے آخری لمحات میں تیرہ رنز بنا کر مچل جانسن کی گیند پر مائیکل ہسی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔
پندرہ سال بعد یہ پہلا موقع ہے کہ جب پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دی ہے۔ اس سے قبل پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف آخری کامیابی نومبر انیس سو پچانوے میں سڈنی ٹیسٹ میں حاصل کی تھی۔ پاکستان نے یہ میچ وسیم اکرم کی قیادت میں چوہتر رنز سے جیتا تھا۔