بارشوں کے باعث آبی ذخائر ميں پانی کی آمد ميں اضافہ جاری ہے ، تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول سےایک سو پچیس فٹ اور منگلا ڈيم ميں ایک سو چھپن فٹ بلند ہوگئی۔

ارسا کے مطابق تربيلا ڈیم میں پانی کی سطح پندرہ سو تین اعشاريہ پانچ فٹ ، ڈيم ميں پانی کی آمد دولاکھ پینسٹھ ہزارسات سو کيوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ ساٹھ ہزار تین سو کيوسک ہے۔ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح گیارہ سو چورانوے اعشاريہ پینتالیس فٹ، پانی کی آمد اکسٹھ ہزار پانچ سو اڑسٹھ کيوسک جبکہ اخراج پندرہ ہزارکیوسک ہے۔ کالا باغ کے مقام پردریائے سندھ میں پانی کی آمد دو لاکھ اٹھاون ہزار دو سو اٹھاسی کیوسک جبکہ اخراج دو لاکھ اکاون ہزار چھ سو اٹھاسی کیوسک ہے۔ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد تین لاکھ اکتالیس ہزار چھ سو بارہ کیوسک جبکہ اخراج تین لاکھ چارسوستائیس کیوسک ہے۔ تونسہ بیراج میں پانی کی آمد تین لاکھ ستائیس ہزار تین سوآٹھ کیوسک جبکہ اخراج تین لاکھ سات ہزارآٹھ سوآٹھ کیوسک ہے ۔ ادھر دريائے چناب ميں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد اکہتر ہزار چار سو اکاسی کيوسک جبکہ اخراج  اکاون ہزار نو سو اکاسی کيوسک ريکارڈ کيا گيا۔

ای پیپر دی نیشن