وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے معاملے پرسندھ کی قیادت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مشترکہ حکمت عملی اختیارکرنا ہوگی۔

Jul 24, 2010 | 21:12

سفیر یاؤ جنگ
جنرل ہسپتال لاہورمیں مسلم لیگ نون کے رہنما مخدوم جاوید ہاشمی کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے بارے میں سوال پروزیراعظم نے کہا کہ کراچی جیسے بڑے شہر میں امن و امان کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کیلئے انہوں نے وزیرداخلہ کو ہدایات جاری کردی ہیں۔ سید یوسف رضا گیلانی نے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویزکیانی کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق  سوال پرکہا کہ یہ انتظامی معاملہ ہے اوروہ اس پر اب کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتے۔ انکا کہنا تھا کہ حالیہ سیلاب کے باعث بلوچستان کی صورتحال ابتر ہے اور اس سے نمٹنے کیلئے انہوں نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی کو ہدایات دے دی ہیں۔افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ  اس حوالے سے خارجہ ، خزانہ اور تجارت کے وفاقی وزراء پر کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو اپنی سفارشات سے پارلیمانی قائدین کو آگاہ کرے گی۔
وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے جعلی ڈگریوں سے متعلق سوال پر کہا کہ وہ ذاتی طور پر جعلی ڈگریوں کے خلاف ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمیں کسی کی خواہشات کی تکمیل نہیں کرنی ، صرف وہ اقدامات کئے جائیں گے جو پاکستان کے مفاد میں ہوں گے اور اس حوالے سے وہ صرف پاکستانی عوام کے سامنے جوابدہ ہیں۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ چینی کے معاملے پر انہوں نے متعلقہ حکام پر واضح کردیا ہے کہ رمضان میں چینی کی قلت پیدا ہوئی تو وہ سخت ایکشن لیں گے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انکی جماعت میڈیا پرکسی قسم کی قدغن لگانے کی حمایت نہیں کرتی بلکہ انہوں نے خود آزاد میڈیا کیلئے بہت کام کیا ہے۔  
مزیدخبریں