دونوں اداکار نئی فلم \\\"دی ایکس پینڈیبلز\\\" میں ایک ساتھ جلوہ گر ہورہے ہیں ۔ فلم میں صرف یہ ہی دو بڑے نام ہی نہیں بلکہ بروس وِلس، جیٹ لی اور سٹون کولڈ، سٹیو آسٹن بھی دی ایکس پینڈ ڈیبلز کا حصہ ہیں ۔ سلویسٹر سٹالون کا کہنا ہے آرنلڈ جو اِس وقت کیلے فورنیا کے گورنر بھی ہیں، انہوں نے جب اس فلم میں کام کرنے کی حامی بھری تو انہیں یقین نہیں آیا کہ ان کی پچیس سال پرانی خواہش یوں پوری ہو جائے گی ۔ صرف سٹالون ہی نہیں دیگر کاسٹ بھی شوازنیگر کے ساتھ کام کرنے پرخوش ہے۔ ایکشن سے بھرپور دی ایکسپین ڈیبلز تیرہ اگست کو ریلیز کی جائے گی ۔