صدر اور وزیراعظم سمیت کئی اہم سیاسی شخصیات نے پندرہ سال بعد آسٹریلیا کے خلاف تاریخی کامیابی پرپاکستان کی ٹیم کو مبارکباد دی ہے

پاکستانی ٹیم نے انگلینڈ میں کھیلی جانے والی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو تین وکٹ سے شکست دے کر پندرہ سال بعد یہ تاریخی کارنامہ سر انجام دیا ہے، جس پر پوری قوم میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اس موقع پر صدر، وزیراعظم، وزیر داخلہ، وزیر کھیل اور الطاف حسین نے قومی ٹیم کو مبارکباد دی اور ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ قومی ٹیم کے نام مبارکباد کے پیغام میں صدر آصف علی زرداری نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ٹیم اسی طرح فتوحات کا سلسلہ جاری رکھے گی

ای پیپر دی نیشن