”باریک لباس“

مکرمی! موسم گرما میں موسم کے مطابق ہوادار اور ہلکے کپڑے پہننا پڑتے ہیں تاکہ گرمی کی شدت سے خود کو بچائیں۔ لباس ہونا اسلام کا تقاضا ہے لیکن افسوسناک بات ہے کہ مارکیٹ میں اب اتنا باریک کپڑا آرہا ہے کہ ساتر لباس پہننا ممکن نہیں۔ خواتین باریک کپڑے پہنتی ہیں جس کی وجہ سے لباس کی اصل ضرورت پوری نہیں ہوتی۔ مل مالکان سے گزارش ہے کہ کپڑے کو معیاری بنائیں اور زیادہ باریک نہ بنائیں کہ جسم نظر آئے۔
عائشہ فاروق، تھرڈ ایئر، 449/D، پیپلز کالونی نمبر 1، فیصل آباد

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...