محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے اکثرحصوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ اگلےاڑتالیس گھنٹوں تک جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ خيبرپختونخوا،مالاکنڈ، ہزارہ،پشاور، کوہاٹ، بنوں ڈويژن،جنوب مشرقی سندھ اورشمال مشرقی بلوچستان ميں کہيں کہيں تيزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے،جبکہ کشمير، پنجاب،خيبرپختونخوا میں بھی چند ايک مقامات پربھی موسلا دھاربارش کاامکان ہے، ڈی جی محکمہ موسمیات عارف محمود نے وقت نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے اکثرحصوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ آئندہ اڑتالیس گھنٹوں تک جاری رہے گا تاہم ان بارشوں سے سیلاب کی صورتحال پیدا نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیراورپہاڑی علاقوں میں معمول کے مطابق بارشیں جاری رہیں گی۔ جس سے پہاڑی علاقوں میں موسم سرد ہوجائے گا۔

ای پیپر دی نیشن