نواب اکبر بگٹی کے بھتیجے جمعہ خان بگٹی کے گھرپرریمورٹ کنٹرول بم حملےکے نتیجے میں عمارت منہدم ہوگئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

بلوچستان کے علاقے جعفرآباد میں جمعہ خان بگٹی کے گھرپربم حملے کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم گھرکے شیشے ٹوٹ گئے اوردیواروں کوشدید نقصان پہنچا ہے۔ جمعہ خان بگٹی نے چند روز قبل یہ عمارت خالی کی تھی اوروہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ کراچی منتقل ہوچکے ہیں۔ دھماکے سے علاقے کے لوگوں میں خوف و ہراسپھیل گیا۔دوسری جانب پولیس نےعلاقے کا محاصرہ کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ واضح رہے کہ دوروز کے دوران جعفرآباد میں یہ دوسرا دھماکہ ہے، دوروزپہلے آئل اینڈ گیس کمپنی کی گاڑی پربم حملے میں پانچ افراد جاں بحق اورچھ زخمی ہوگئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن