سری لنکا نے دوسرے ون ڈے میں بھارت کو نو وکٹوں سے عبرتناک شکست دیکر پہلے ون ڈے کا حساب چکتا کردیا۔

ہمبن ٹوٹا میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا جو انتہائی ناکام رہا۔ اسی گراؤنڈ پر پہلے میچ میں تین سو چودہ رنز بنانے والی بھارتی ٹیم اس بار صرف ایک سو اڑتیس رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔ اوپنر گوتم گمبھیر کے علاوہ کوئی بھی بھارتی بلے باز وکٹ پر نہ ٹک سکا جبکہ سات کھلاڑی دوہرے ہندسے کا منہ بھی نہ دیکھ سکے۔
سری لنکا کی جانب سے تھیسارا پریرا اور اینجلو میتھیوزنے تین، تین اور ملنگا نے دو وکٹیں لیں۔ ایک سو انتالیس رنز کے آسان ہدف کے تعاقب میں تلکارتنے دلشان اور اپل تھرنگا نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور پہلی وکٹ کے لیے ایک سو انیس رنز کی شراکت قائم کی۔
سری لنکا نےمطلوبہ ہدف تیس اوور قبل ہی پورا کرلیا جس کے بعد بھارت کو تاریخ کی دوسری بدترین شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ تھیسارا پریرا مین آف دی میچ رہے۔ دونوں ٹیموں کےدرمیان پانچ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی ہے، سیریز کا اگلا میچ ہفتے کو کولمبو میں کھیلا جائیگا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...