لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ شہبازشریف سے چینی سفیر سن وی ڈونگ کی ملاقات کے موقع پر ایک چینی سفارتکار نے وزیراعلیٰ کی عوامی فلاح سے متعلق منصوبوں پر عملدرآمد اور کام مکمل کرنے کی لگن کو لطیف پیرائے میں سراہا۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف روشنی کی رفتار سے کام کر رہے ہیں۔ وہ جو کام کرنے کا عزم کر لیتے ہیں اسے پایہ تکمیل تک پہنچا کر ہی دم لیتے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے جس طرح ترقیاتی منصوبوں کو برق رفتاری سے مکمل کیا ہے وہ ناقابل یقین ہے۔ میٹرو بس اور دیگر منصوبوں کی ریکارڈ مدت میں تکمیل کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ ان منصوبوں کے پیچھے روشنی کی رفتار کی طرح کی کوئی اور رفتار ہے۔ انہوں نے اس رفتار کو ”شہباز سپیڈ“ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح سائنس کی دنیا میں ایک نئی اصطلاح وجود میں آ گئی ہے۔