فلپائن: مسلمان خاتون اساتذہ کو کلاس رومز میں پردہ نہ کرنے کی ہدایت

Jul 24, 2013

منیلا (اے ایف پی) فلپائن میں سکولوں میں پڑھانے والی مسلمان خواتین ٹیچرز کو کلاس رومز میں نقاب اتارنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ ایجوکیشن سیکرٹری آرمن لیوسٹرو نے کہا کہ یہ اقدام طلبہ اور اساتذہ کے درمیان موثر تعلقات کیلئے اٹھایا گیا ہے۔ مسلمان خواتین کلاس سے باہر حجاب کر سکیں گی تاہم انہیں کلاس کے اندر پردہ ختم کرنا ہو گا تاکہ طلبہ ان کا چہرہ دیکھ سکیں۔ 

مزیدخبریں