اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) تیل اور گیس کے وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ پر عمل درآمد ضروری ہے۔ پاکستان نے اس سمجھوتے پر دستخط کئے ہیں۔ پٹرولیم کے وزیر گزشتہ روز یہاں وزیراعظم سیکرٹریٹ میں وزیراعظم کی صحافیوں سے ملاقات کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کے سلسلے میں جواب دے رہے تھے۔انہوں نے بتایاکہ اگر مقررہ مدت کے اندر گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل نہ کیا گیا تو روزانہ لاکھوں ڈالر جرمانہ دینا پڑے گا۔