پاکستان سپورٹس بورڈ کا عالمی روئنگ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے فنڈز دینے سے انکار

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان سپورٹس بورڈ نے پاکستان روئنگ فیڈریشن کو 25 اگست سے 2 ستمبر تک جنوبی کوریا میں کھیلی جانے والی عالمی روئنگ چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے فنڈز جاری کرنے سے انکار کردیا ہے ذرائع کے مطابق پاکستان روئنگ فیڈریشن کو گذشتہ روز لکھے گئے خط میں مطلع کیا گیا ہے کہ پی ایس بی کی فنانس کمیٹی کا اجلاس ابھی تک منعقد نہیں ہوا اور نہ ہی عالمی چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے فنڈز جاری کئے جاسکتے ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ کھلاڑیوں کی تیاری کے لئے لگائے جانے والے کیمپ کو بھی مالی امداد کرنے سے انکار کردیا ہے اور جواز یہ بنایا کہ پی ایس بی کے زیراہتمام صرف ایشین گیمز، اولیمپک گیمز، ساﺅتھ ایشین گیمز اور دولت مشترکہ گیمز کے لئے تربیتی کیمپ لگاتے ہیں۔ واضع رہے کہ اولمپک گیمز میں 30 ٹیمیں ہر ایونٹ کے لئے کوالیفائی کرتی ہیں اور ان میں سے سولہ ٹیمیں سالانہ عالمی روئنگ چیمپئن شپ سے اولمپک گیمز کے لئے کوالیفائی کرکے آتیں ہیں۔ پاکستان سپورٹس بورڈ کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے اولمپک گیمز کوالیفائی کرنے کے کھلاڑی صرف ایشین، اولمپک کوالیفائنگ راﺅنڈ تک محدود ہو جاتے ہیں۔ کیونکہ انہیں عالمی روئنگ چیمپئن شپ میں کھیلنے کے لئے پاکستان سپورٹس بورڈ مالی امدار نہیں کرتا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن