لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان محمد عمران نے کہا ہے کہ کھلاڑی ایشیاکپ کی اہمیت سے بخوبی آگاہ ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد عمران کا کہنا تھا کہ ورلڈ لیگ میں ٹیم نے مجموعی طور پر عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن ایک میچ کی خراب کارکردگی نے ٹیم کوایونٹ سے آو¿ٹ کردیا۔ اب ہمارے پاس غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہے کیونکہ ورلڈ کپ کوالیفائی کرنے کیلئے ایشیاکپ میں کامیابی کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔عمران کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ کی اہمیت کا سب کھلاڑیوں کو احساس ہے۔ گولڈ میڈل جیت کر ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کریں گے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان ہاکی ٹیم ایشیا کپ کا ٹائٹل جیت لے گی۔