سٹیٹ بنک نے منی لانڈرنگ روکنے کیلئے نئے قوانین کا اعلان کر دیا

کراچی (آئی اےن پی)سٹیٹ بنک نے منی لانڈرنگ کی حوصلہ شکنی کیلئے نئے قوانین کا اعلان کردیا‘ 25 سو ڈالر کی خریداری کیلئے شناختی کارڈ دکھانا لازمی کردیا جبکہ 10ہزار سے زائد ڈالر کی خریداری پر نیشنل ٹیکس نمبر حاصل کرنے کی شرط عائد کردی گئی۔ سٹیٹ بنک نے منی لانڈرنگ کی حوصلہ شکنی کیلئے نئے قوانین کا اعلان کردیا 2500 ڈالر کی خریداری پر شناختی کارڈ لازمی قرار دے دیا‘ دس ہزار یا اس سے زائد ڈالر خریدنے پر نیشنل ٹیکس نمبر دینا ہوگا بغیر نیشنل ٹیکس نمبر کے دس ہزار یا اس سے زائد ڈالر کی خریداری نہیں ہوسکے گی جبکہ 25 ہزار ڈالر خریدنے کیلئے اکاﺅنٹ نمبر کے ساتھ کراس چیک بھی جمع کرانا ہوگا۔ ان قوانین کا اطلاق زیادہ تر منی چینجر اور منی ایکسچینج کمپنیوں پر ہوگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ دو ماہ میں منی لانڈرنگ اور ڈالر کی بے ترتیب خرید و فروخت کے باعث روپے کی قدر میں پانچ روپے کمی واقع ہوئی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...