گھریلو حالات سے دلبرداشتہ کانسٹیبل، خاتون سمیت 7 افراد کی خودکشیاں

فیصل آباد+جوہر آباد+گوجرانوالہ (نامہ نگاران، نمائندگان) گھریلو حالات سے دلبرداشتہ پولیس کانسٹیبل اور خاتون سمیت 7 افراد نے خودکشیاں کرلیں، تفصیلات کے مطابق چک نمبر646گ۔ب کے رہائشی پولیس ملازم نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی۔ کانسٹیبل محمد شہباز نے گھریلو حالات سے تنگ آ کر زہریلی گولیاں کھا لیں اور زندگی کی بازی ہار گیا۔دریں اثناءنواحی چک نمبر 353 گ ب کوب کبیر کے نوجوان نے گھریلو جھگڑے کی بنا پر اپنے سر میں گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ نوجوان صدی احمد کی والدہ زرینہ بی بی نے اپنی بیٹی کی شادی صدی احمد کی مرضی اور مشورے کے بغیر کردی جس کا صدی احمد کو رنج تھا اس وجہ سے گھر میں کشیدگی رہنے لگی اور آئے روز جھگڑا ہوتا رہتا تھا جس سے تنگ آ کر صدی احمد نے اپنے سر میں گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ جوہرآباد سے نامہ نگار کے مطابق 59ایم بی جوہرآباد کے 35سالہ نوجوان اقبال مسیح نے گذشتہ روز ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور میں گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کرلی۔ اقبال مسیح جوکہ اپنے قریبی عزیز کی دو سالہ بیٹی کے ساتھ زیادتی کرنے کے مقدمہ میں ملوث تھا اور گذشتہ 5 ماہ سے شاہ پور جیل میں قید تھا، نے گذشتہ روز گلے میں آزار بندھ کا پھندا ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا جیل حکام نے ضروری کاروائی کرنے کے بعد نعش ورثاءکے حوالہ کردی۔فیصل آباد سے نامہ نگار کے مطابق مخدوم روڈ کے رہائشی 24 سالہ بابر علی نے گھریلو حالات سے تنگ آ کر زہریلی گولیاں کھا لیں۔ جس کے باعث اس کو تشویشناک حالت میں الائڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔گوجرانوالہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق گھریلو پریشانیوں سے دلبرداشتہ لوہیانوالہ کے 25 سالہ سیف نے پنکھے سے پھندا لگاکر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ فیصل آباد چک 202 کے رہائشی نوجوان محنت کش محمد رمضان کی بیوی نے طلاق حاصل کرلی ، گھریلو حالات بہتر نہ ہونے پر رمضان نے دلبرداشتہ ہو کر شاہدرہ کے قریب چلتی ٹرین سے چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ تھانہ ہاﺅسنگ کے قریب 45 سالہ خاتون نے سرگودھا سے لاہور آنے والی ٹرین کے آگے کود کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ پولیس نے رپورٹ درج کرلی۔ تتلے عالی سے نامہ نگار کے مطابق 25 سالہ خرم شہزاد گھریلو حالات سے کافی پریشان تھا اور گزشتہ روز اس نے خود کو گولی مار کر شدید زخمی کرلیا اور طبی امداد سے قبل ہی دم توڑ گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...