گوجرانوالہ میں ایف آئی اے کا چھاپہ ایس پی سول لائن لاہور کا پی ایس او انسانی سمگلنگ کے الزام میں گرفتار

Jul 24, 2013

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ایف آئی اے گوجرانوالہ نے حافظ آباد میں چھاپہ مار کر پولیس کے سب انسپکٹر فیصل ریاض جو ایس پی سول لائن لاہور کا پی ایس او بتایا گیا ہے، کو گرفتار کر لیا ہے جس کے قبضے سے 5 برطانوی پاسپورٹ سمیت 13 پاکستانی پاسپورٹ اور درجنوں شناختی کارڈ برآمد ہوئے۔ بتایا گیا ہے کہ سب انسپکٹر فیصل ریاض کے خلاف گوجرانوالہ کے ایک شہری نسیم کی شکایت پر انکوائری چل رہی تھی جس میں ملزم نے کوریا بھجوانے کا جھانسہ دے کر ساڑھے 7 لاکھ ہتھیانے کا الزام ہے تاہم سب انسپکٹر ایف آئی اے شفیق چیمہ نے اپنے عملے کے ہمراہ کارروائی کرکے اسے گرفتار کر لیا۔

مزیدخبریں