نواز شریف صاحب فراست نہیں نااہل قرار دیا جائے: ہائیکورٹ میں رٹ

Jul 24, 2013

ملتان (سپیشل رپورٹر) وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف کو بطور وزیراعظم نااہل قرار دیئے جانے کی بابت سینئر ایڈووکیٹ کنور انتظار خان نے رٹ دائر کر دی ہے۔ عدالت عالیہ میں دائر شدہ رٹ درخواست میں ان کا موقف ہے کہ میاں نوازشریف صاحب فراست نہیں ہیں۔ انہوں نے ماضی میں بھارتی دھمکی پر کرگل محاذ پر اپنی ہی فوج کو خوراک و اسلحہ کی سپلائی روک دی تھی جبکہ ان پر سابق جنرل آصف نواز جنجوعہ کی پرسرار موت کا الزام بھی ہے اس لئے ایسے شخص کو وزیراعظم کے عہدے پر کام کرنے کا آئینی اختیار حاصل نہیں ہے۔ عدالت عالیہ انہیں کام سے روک دے۔

مزیدخبریں