اوورسیز پاکستانیوں کی ملائیشیا میں پاکستانی سفارتخانے کیخلاف شکایتوں کی بھرمار

پشاور (نیشن رپورٹ) ملائیشیا میں موجود اوورسیز پاکستانیوں نے پاکستانی ہائی کمشن اور دیگر سفارتی عملے کی جانب سے توہین آمیز سلوک پر وزیراعظم سے سفارتخانے کا عملہ تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ملائیشیا میں پاکستانی انتہائی ابتر صورتحال میں زندگی بسر کر رہے ہیں اور پاکستانی عملہ پاسپورٹ اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ان سے تعاون نہیں کر رہا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ گم ہونے یا دیگر مسائل کے دوران سفارتخانے کا عملہ مختلف حیلے بہانوں سے ان کے کام میں تاخیر کرتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن