”کراچی میں جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں“ صحافی خاتون وزیراعظم کے سامنے رو پڑی

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) گذشتہ روز یہاں وزیراعظم سیکرٹریٹ میں صحافیوں سے ملاقات کے دوران ایک خاتون ٹی وی اینکر پرسن رو پڑیں۔ انہوں نے وزیراعظم کو روتے ہوئے بتایا کہ انہیں کراچی میں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں۔ وہ کراچی چھوڑ کر اسلام آباد آ گئی ہیں اور انہوں نے ٹی وی سے بھی استعفیٰ دے دیا ہے جس پر وزیراعظم نے کہا کہ مجھے بہت دکھ ہے کہ آپ جیسے صحافیوں کو بھی دھمکیاں دی جاتی ہیں۔ میں نے کراچی کی صورت حال کو بہتر بنانے کے لئے چودھری نثار علی خان کو کراچی بھیجا تھا۔ آج بھی سندھ کے وزیراعلیٰ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں موجود تھے۔ میں نے ان سے بھی بات کی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس طرح معاملات نہیں چل سکتے۔ امن کے لئے سخت اقدامات کرنا ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...