توقیر صادق کیخلاف کیس کی سماعت کرنیوالے جج سے سکیورٹی واپس لے لی گئی

اسلام آباد (ثناءنیوز) اوگرا کرپشن کیس میں توقیر صادق کے خلاف ریفرنس کی سماعت کرنیوالے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر سے سیکورٹی واپس لے لی گی۔ نجی ٹی وی کا ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر سے سترہ جولائی سے سیکورٹی واپس لی گئی۔ ان کے لئے دو سکیورٹی اہلکار تعینات تھے جن میں سے ایک اہلکار کورٹ روم جبکہ دوسرا ان کی ذاتی سکیورٹی پر مامور تھا۔ ذرائع کے مطابق سیکورٹی واپس دینے کیلئے متعدد بار آئی جی ، ڈی آئی جی اور ایس ایس پی کو درخواست کی گئی مگر افسروں نے سکیورٹی واپس کرنے سے انکار کردیا اور کہا کہ سکیورٹی واپس لینے کے احکامات اوپر سے ملے۔واضح رہے کہ آج اسی عدالت سے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے وارنٹ گرفتاری بھی حاصل کیے جانے ہیں۔دوسری جانب توقیر صادق سے تفتیش کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ ان کے ڈی ایچ اے لاہور میں تین گھر ہیں جن میں دو ان کی ذاتی ملکیت جبکہ تیسرا ان کے ماموں عبدالغفور کے نام ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...