مشرف کیخلاف لال مسجد آپریشن کا مقدمہ درج کیا جائے: ہارون الرشید کے وکیل کا آئی جی کو خط

Jul 24, 2013

اسلام آباد (ثناءنیوز) لال مسجد آپریشن میں جاں بحق ہونے والے عبدالرشید غازی کے بیٹے ہارون الرشید کے وکیل طارق اسد نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرنے کے لئے آئی جی اسلام آباد سکندر حیات کو خط لکھ دیا ہے اور اس میں لکھا ہے کہ لال مسجد آپریشن کے دوران مولانا عبدالرشید غازی اور ان کی والدہ کے قتل پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف قتل کا مقدمہ کرنے کا حکم دیا ہے تاہم اس حکم پر پرویز مشرف کے خلاف تھانہ آبپارہ کے ایس ایچ او سیف اللہ نیازی نے ایف آئی آر درج نہیں کی۔ آپ اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر عملدرآمد کروائیں۔

مزیدخبریں