نئی دہلی(اے پی اے ) بھارت کی حکمران جماعت کانگریس نے بی جے پی یعنی بھارتیہ جنتا پارٹی کو دہشت گردی کی علامت قرار دے دیا۔کانگریس ترجمان کا کہنا ہے کہ 2002ءمیں گجرات کے فسادات ریاست کی سرپرستی میں ہوئے۔وہ انڈین مجاہدین نامی تنظیم سے کانگریس کے رہنما شکیل احمد کے تعلقات پر بی جے پی کے ریمارکس پر سوال کا جواب دے رہے تھے۔کانگریس ورکشاپ کے دوران میڈیا سے بات چیت میں کانگریس کے ترجمان میم افضل نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ معصوم افراد کو قتل کرنے کے سوا دہشت گردی کا اور کیا مطلب ہوتا ہے، 2002ئ کے فسادات میں معصوم افراد کا قتل دہشت گردی ہی تو ہے جس نے انڈین مجاہدین نامی انتہا پسند گروپ کو جنم دیا۔ انہوں نے کہا کہ میں ہی کیا پورا میڈیا جانتا ہے کہ بی جے پی دہشتگردی کی علامت ہے،گجرات فسادات ریاست کی سرپرستی میں ہو ئے۔
”گجرات فسادات ریاستی سرپرستی میں ہوئے“ کانگریس نے بی جے پی کو دہشتگردی کی علامت قرار دےدیا
Jul 24, 2013