”بزنس کمیونٹی متحد ہے، بھتہ خوروں کو منہ توڑ جواب دینگے“

Jul 24, 2013

لاہور )کامرس رپورٹر)پیاف بزنس کمیونٹی کے اتحاد اور اپنے مضبوط نیٹ ورک سے بھتہ خوروں کو منہ توڑ جواب دے گا اور کاروبار دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دے گا۔ ان خیالات کا اظہار پیاف کے چیئرمین نے لاہور کی مختلف مارکیٹوں کے نمائندوں سے گفتگو میں کیا۔ بھتہ خوروں کی دھمکی آمیز خطوط پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اردو بازار کے خالد پرویز پیپر مارکیٹ کے خامس سعید بٹ، پلاسٹک مارکیٹ کے مبشر شیح چوہدری واجد علی، شاہ عالم کے طارق سلیمان طلحہ طیب بٹ اور خواجہ عامر، حفیظ سنٹر کے شیخ محمد فیاض بادامی باغ کے ناصر حمید خاں، ٹمبر مارکیٹ کے ڈاکٹر اعجاز علی، خواجہ اعجاز، پیاف کے وائس چیئرمین امجد علی جاوا اورپیاف کے چیئرمین نے کہا کہ کاروباری طبقہ پر جب اور جس شکل میں زیادتی کی کوشش ہوئی پیاف کی قیادت سینہ سپر ہو کر سامنے کھڑی ہوگی۔

مزیدخبریں