خسرہ سے ہلاکتیں جاری، فیصل آباد اور رحیم یار خان میں 2 بچے دم توڑ گئے

Jul 24, 2013

لاہور+فیصل آباد+ رحیم یار خان (نیوز رپورٹر+نمائندہ خصوصی+ این این آئی) خسرہ کے باعث ہلاکتوں کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہا۔ فیصل آباد اور رحیم یار خان میں مزید 2 کمسن بچے دم توڑ گئے جبکہ خسرہ کے لاہور میں مزید 8 جبکہ پنجاب بھر میں 45 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔لاہور میں اب تک خسرہ سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 5841 جبکہ پنجاب میں مریضوں کی کل تعداد 22685 بتائی جاتی ہے۔

مزیدخبریں