مسلم لیگ ن کا بلدیاتی نظام قبول نہیں: راجہ ریاض، تنویر کائرہ

لاہور (خبر نگار) پیپلزپارٹی کے مرکزی راہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض اور پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری تنویر اشرف کائرہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کا مجوزہ بلدیاتی نظام قبول نہیں ہے۔ غیر جماعتی بلدیاتی انتخابات کے ذریعے الیکشن چرانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ مسلم لیگ ن کو پنجاب کی 8 کروڑ کی آبادی میں گورنر کے عہدے کے لئے موزوں امیدوار نہیں ملا جس پر گورنر ”درآمد“ کیا گیا ہے۔ وہ گذشتہ روز اخبار نویسوں کے اعزاز میں راجہ ریاض کی رہائشگاہ پر دی گئی افطاری کے موقع پر اخبار نویسوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر عزیز الرحمٰن چن، زاہد ذوالفقار خان، میاں مصباح الرحمٰن، مخدوم ارتضٰی، فاروق یوسف گھرکی، راجہ عامر، فضل بٹ اور دیگر بھی موجود تھے۔ راجہ ریاض نے کہا لوڈشیڈنگ کے بعد بجلی مہنگی کر کے عوام پر نیا بم گرایا جا رہا ہے۔ تنویر اشرف کائرہ نے کہا کہ ایک ڈیڑھ ماہ میں مسلم لیگ ن کی حکومت مکمل ایکسپوز ہو چکی ہے۔ جنرل مشرف کے بلدیاتی نظام کو بہتر بنا کر اس کو لاگو کیا جائے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...