لاہور (سپیشل رپورٹر ) پنجاب حکومت نے 5افسران کے تبادلے و تقرری کے احکامات جاری کئے ہیں۔ تقرری کے منتظر اکرام اللہ کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ زراعت لگایا گیا ہے۔ ارقم طارق ایس اینڈ جی اے ڈی کو رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ اسفند یار ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ لیبر اینڈ ہیومن ریسورس لگایا گیا ہے۔ محمد زبیر کو ڈپٹی سیکرٹری سٹیبلشمنٹ ایس اینڈ جی اے ڈی کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ محمد خان رانجھا ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ صحت اور سلیم یوسف کو ڈی او سی ایچ آر ایم بھکر لگایا گیا ہے۔
پنجاب حکومت کے 5 افسروں کے تقرر و تبادلے
Jul 24, 2013